ممبئی : اداکارہ ودیا بالن نے ٹی وی پر چلنے والے نیہا دھوپیا کے معروف شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی سگی بہن کی خوشنودی کےلئے اپنی محبت کا گلہ گھونٹ دیا تھا۔ ودیا بالن کا بڑے رومانٹک انداز میں نیہا دھوپیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ کو پتہ ہے کہ میں اپنے آپ کو ایک ”شہید “ کی طرح محسوس کرتی ہوں کیونکہ جیسے ہی مجھے پتہ چلا کہ ”میرا محبوب“ اصل میں مجھے نہیں بلکہ میری بہن کو پسند کرتا ہے اور میری بہن کے ساتھ اس نے اکثر ”ڈیٹ “ پر بھی جانا شروع کر دیا ہے تو میں نے سوچا کہ شائد اب میرا محبوب”میرا دولہا بھائی “ بن سکتا ہے جس پر میں نے اپنی محبت کا گلہ گھونٹنے کا فیصلہ کر لیا۔
واضح رہے کہ ودیا بالن کی وہ ”محبت “ اگرچہ نامکمل رہ گئی ہو لیکن اسے اب سدھارتھ رائے کپور کی صورت میں سچا پیار کرنے والا مل گیا ہے جس کی وہ اب بیوی ہے۔
سریش تروینی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں ودیا بالن ایک لیٹ نائٹ ریڈیو جاکی کے رول میں ہیں جبکہ ودیا کی باس کے کردار میں نیہا دھوپیا نظر آئیں گی۔ 17 نومبر کو ہندوستانی سینماؤں کی زینت بننے والی ”تمہاری سولو “ کے بارے ودیا بالن کافی پر امید ہیں جبکہ فلم کی کامیابی ایک مرتبہ پھر ودیا کو مین سٹریم میں لا سکتی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں