اسلام آباد : تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت بری طرح لڑکھڑا رہی ہے۔ آرمی چیف معیشت کے حوالے سے حکومت کے اعداد و شمار پر بالکل یقین نہ کریں۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کا کراچی میں خطاب کافی اہم تھا۔ آرمی چیف حکومت کے اعداد و شمار پر بالکل یقین نہ کریں بلکہ معاشی ماہرین سے بریفنگ لیں۔ نعیم الحق کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی ایک کٹھ پتلی وزیر اعظم ہیں جو ابھی تک نواز شریف کے اشاروں پر چل رہے ہیں۔تحریک انصاف کا نئے انتخابات کا مطالبہ بالکل جائز ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے پارٹی رہنما بابر اعوان کو فاٹا کے خیبر پختونخو میں انضمام کا معاملہ سپریم کورٹ میں لے جانے کی ہدایت کی ہے۔ فاٹا کے حوالے سے پاکستان کے شریر ترین سیاستدان فضل الرحمان نے پھر کچھ آوازیں نکالی ہیں۔