حسن اور حسین نواز نیب ریفرنسز میں مفرور

02:24 PM, 12 Oct, 2017

اسلام آباد: تین ریفرنس میں عدالتی حکم پر آج احتساب عدالت کے نوٹس بورڈ پر دونوں ملزمان کے اشتہار چسپاں کر دیئے گئے ہیں جس میں دونوں کو مفرور ملزم قرار دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز نیب لاہور نے عدالتی حکم پر حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے لاہور میں ماڈل ٹاؤن اور جاتی امرا کی رہائش گاہوں پر نوٹس چسپاں کیے تھے۔

اشتہار کے متن میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملزمان نیب ریفرنس میں مفرور ہیں اور دونوں کو 30 دن کے اندر عدالت میں پیش ہونا ہے اگر حسن اور حسین نواز ان 30 دنوں میں عدالت میں پیش نہ ہوئے تو انہیں اشتہاری ملزم قرار دیا جائے گا۔

اشتہار میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں ملزمان کے ایک ماہ میں پیش نہ ہونے کی صورت میں ان کی جائیداد ضبطی کی کارروائی کا آغاز کر دیا جائے گا۔ واضح رہے اسلام آباد کی احتساب نے نیب ریفرنسز میں عدم پیشی پر حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے سابق وزیراعظم کے دونوں صاحبزادوں کے اخبار میں اشتہار جاری کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 

مزیدخبریں