پیرس:یورپ جانے والےفورا یہ خبر پڑھ لیں،بھارت کی ایک گھناونی سازش ،فرانس اور جرمنی کی پولیس نے ایک مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انسانوں کی اسمگلنگ کرنے والے ایک گروہ کے متعدد ارکان گرفتار کر لیے ۔ گروہ کے تمام افراد کا تعلق بھارت سے ہے اور وہ ویزٹ ویزے لگوا کر لوگوں کو یورپ لا رہے تھے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انسانوں کی اسمگلنگ میں ملوث ایک گروہ سے تعلق رکھنے والے چھ افراد کو پیرس اور اس کے نواحی علاقوں میں مارے گئے چھاپوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔ فرانسیسی اور جرمن پولیس کے مطابق فرانس سے گرفتار کیے گئے انسانوں کے سبھی مبینہ اسمگلروں کا تعلق بھارت سے ہے۔
یہ لوگ بھارتی شہریوں کو جعلی دستاویزات کی مدد سے وزٹ ویزے پر کسی یورپی ملک میں لے آتے تھے اور پھر انہیں شینگن زون کے کسی دوسرے ملک میں منتقل کر کے انہیں غیرقانونی طور پر روزگار کے مواقع بھی فراہم کرتے تھے۔
ایسی ہی جعلی دستاویزات کی مدد سے ان اسمگلروں نے بھارت سے تعلق رکھنے واگے آٹھ خاندانوں کو فرانس کے سیاحتی ویزے لگوا کر بلایا اور بعد ازاں انہیں جرمن شہر ڈریسڈن منتقل کر دیا۔
ان بھارتی خاندانوں کو ڈریسڈن میں نوکریاں بھی مہیا کی گئی تھیں۔پیرس اور اس کے نواحی علاقوں میں آج مارے گئے چھاپوں کے دوران چھ اسمگلروں کی گرفتاری کے فوری بعد ڈریسڈن میں مقیم آٹھ بھارتی خاندانوں سے تعلق رکھنے والے سبھی افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ اس کارروائی میں یوروپول نے بھی حصہ لیا۔