کیمرہ مینز کو بُلوا لو، نواز شریف پرائیویٹ لمیٹیڈ کا دھندا بتاؤں گا، ڈاکٹر عاصم

12:38 PM, 12 Oct, 2017

کراچی: ڈاکٹر عاصم نے احتساب عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے صحافیوں سے فرمائش کی کہ کیمرا مینز کو بلوا لیں آج میں کیمرے پر تقریر کروں گا اور نواز شریف پرائیوٹ لمیٹیڈ  کمپنی کے دھندے سے متعلق بتاؤں گا۔

ڈاکٹر عاصم نے بتایا انڈر ورلڈ کی زبان میں دھندے کو کرائم کہتے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے شکر ادا کیا کہ اب چیئرمین نیب ایک جج لگا ہے کوئی بیوروکریٹ نہیں۔

ڈاکٹر عاصم نے الزام لگایا سابق چیئرمین نیب بد کردار اور شرابی تھا جس پر صحافی نے سوال کیا کہ جو الزام آپ لگا رہے ہیں ثابت کیسے کریں گے جس پر ڈاکٹر عاصم نے جواب دیا کہ پہلے وہ مجھ پر لگائے گئے الزامات ثابت کرے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں