شیخوپورہ میں 3 احمدیوں کو توہینِ رسالت کا مرتکب ہونے پر سزائے موت

12:33 PM, 12 Oct, 2017

لاہور: بھلوال سے تعلق رکھنے والے تین احمدیوں کو  شیخوپورہ کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج میاں جاوید اکرام نے پھانسی کی سزا سنا دی ہے ۔   احمدی اپنی عبادت گاہ کے باہر لگائے گئے پمفلٹ اور بینرز کے ذریعے توہین رسالت کے مرتکب ہوئے۔

شیخوپورہ کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے توہین رسالت کا جرم ثابت ہونے پر 3 احمدیوں کو سزائے موت سنادی۔عدالت نے مجرموں کو 2، 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی لیکن اگر انہوں نے رقم ادا نہ کی تو انہیں 6 ماہ قید کی سزا دی بھی جائے گی۔

مزیدخبریں