لاہور: نیو نیوز یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سے میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا پرچہ آوٹ ہونے کے اسکینڈل کو بے نقاب کرنے کے بعد ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام کے داخلوں میں رشتہ داروں کو نوازنے کا سکینڈل سامنے لے آیا ۔
ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے سابق وی سی ڈاکٹر ملک مبشر کی بیٹی کو ایم فل جبکہ سابق قائم مقام وی سی ڈاکٹر جنید سرفراز کی والدہ اور بیوی کو بھی داخلے دے کر نوازا گیا۔
یو ایچ ایس کے ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر احسان الحق کو بھی پی ایچ ڈی میں داخلہ دیا گیا جبکہ پروفیسر ڈاکٹر عارف رشید خواجہ کے بھی رشتہ دار کو ایم فل میں داخلہ دیا گیا۔ زرائع کے مطابق یو ایچ ایس کے ایم فل اور پی ایچ ڈی کے پروگرام میں اپنوں کو نوازنے کے لیے سفارش اور اقربا پروری کی بنیاد پر داخلے دیے گئے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں