فٹ ہوں،دوسری شادی بھی کر سکتا ہوں،مگر کرنا نہیں چاہتا،چیئر مین نیب

10:34 AM, 12 Oct, 2017

اسلام آباد:وزیر اعظم اور اپوزیشن کی منتخب کردہ شخصیت کی دوسری شادی کا واویلا مچ گیا،قومی احتساب بیورو کے نئے منتخب چیئر مین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ جو لوگ مجھ پہ تنقید کر رہے ہیں کہ میں بوڑھا ہو چکا ہوں اور سنتا بھی نہیں ہوں اور نہ دیکھ سکتا ہوں،ان لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں صرف سنتا ہی نہیں بلکہ دیکھ بھی سکتا ہوں اور ہر حوالے سے فٹ ہوں۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اُنھوں نے میڈیا سے خوشگوار موڈ میں بات چیت کی اور کہا میڈیا کو مثبت تنقید کرنی چاہئے،دوسری شادی کے سوال پر اُن کا کہنا تھامیں ہو لحاظ سے مکمل طور پر فٹ ہوں اور دوسری شادی بھی کر سکتا ہوں تاہم کرنا نہیں چاہتا ۔اگر کوئی مجھے تجویز کرے تو میڈیا ضرور مجھے بتائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 

مزیدخبریں