سعدیہ خان کی عمران عباس کے ساتھ تصاویر منظر عام پر آگئی

10:34 AM, 12 Oct, 2017

کراچی:ڈرامہ سریل "خد ااور محبت" کی اداکارہ سعدیہ خان کی عمران عباس کے ساتھ تصاویر منظرعام پر آگئی ہیں ۔ چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ اور فلمساز ریحام خان نے پاکستانی اداکار عمران عباس کو گزشتہ روز اپنی فلم میں بطور ہیرو کاسٹ کیا تھا جس کے بعد عمران عباس کی دھوم مچ گئی تھی ۔تاہم نئی اداکارہ کے ساتھ  تصاویر منظر عام پر آنے سے دوبارہ خبروں کی زینت بن گئے ہیں 
تفصیلات کے مطابق دونوں اداکاروں کی آن ائیر کیمسٹری نجی زندگی میں بڑھتی نظر آرہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سعدیہ خان نے اپنی سالگرہ بہت دھوم دھام سے عمران عباس کے ساتھ منائی ہ

سالگرہ کے موقع پر عمران عباس کے علاوہ تصاویر میں کسی اور اداکار کو نہیں دیکھا گیا اس بات سے اندازاہ لگایا جا سکتا ہے کہ دونوں اداکار گہرے دوست ہیں ۔

یاد رہے ڈرامہ سریل "خدا اور محبت"میں دونوں اداکاروں ے کام کو بہت سراہا گیا ہے ۔

تاہم عمران عباس پاکستانی فلم انڈسٹری کا بہت بڑا نام ہیں اور ساتھ ہی ساتھ اپنی بہترین کارکردگی کے باعث اب ان کو بھارتی فلم انڈسٹری میں بھی بہت سراہا جا رہا ہے۔

واضح رہے عمران عباس کو  چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ اور فلمساز ریحام خان نے  بطور ہیروکاسٹ کر لیا تھا ۔ جس کی خبر ملک بھر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی تھی ۔

مزیدخبریں