عمرہ زائرین پر 2000 ریال فیس عائد کر دی گئی ،ذرائع

10:29 AM, 12 Oct, 2017

لاہور:سعودی وزارت ِحج نے پاکستان سمیت دوسرے ممالک سے عمرہ کی غرض سے آنے والے زائرین کے لیے نئی مشکل کھڑی کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق  وہ  زائرین جو پچھلے سال 1438ھ میں عمرہ کی سعادت حاصل کر چکے ہیں اور اس سال 1439ھ میں بھی عمرہ کے لیئے جانے کے خواہشمند ہیں، ان کے لیئے ایک  اہم خبر یہ ہے کہ سعودی حکومت نے آج سے ایسے زائرین کے عمرہ ویزہ کے حصول پر فی الفور 2000 ریال فیس کا اطلاق کر دیا ہے۔

پاکستان ٹریول اینڈ ٹورز آپریٹرز نے ایسے تمام عمرہ زائرین کے کیسز کی پروسیسنگ کو روک دی ہے ۔تاہم ٹور آپریٹرز کا کہناہے کہ سعودی وزارت حج سے اس مسلے پر بات چیت جاری ہے اور امید کی جارہی ہے پچھلے سال کی طرح امسال بھی اس شرط میں کوئی ترمیم ہو جائے۔  تاہم ترمیم نہ ہونے کی صورت میں پاکستانی عمرہ زائرین جو دوبارہ عمرہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں سعودی پالیسی کے تحت 2000ریال ادا کرنا ہوں گے ۔عمرہ زائرین پر 2000 ریال فیس عائد کر دی گئی ،ذرائع 

مزیدخبریں