ماہرہ خان شوبز میں آنے سے پہلے کس حال میں تھیں ، اہم انکشاف

09:56 AM, 12 Oct, 2017

کراچی:معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان شوبز میں آنے سے پہلےکہا ں اور کس حال میں تھیں یہ کم ہی لوگ جانتے ہیں  مگر ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ماہرہ خان فلم انڈسٹری میں آنے سے پہلے اپنا اور خاندان کا پیٹ پالنے کے لیے ناصرف چھوٹے چھوٹے کام کرتی رہی بلکہ اس کو امریکی ہوٹل کے باتھ روم بھی صاف کرنا پڑے ۔
تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان شوبز میں آنے سے پہلےامریکہ میں "ڈنکن ڈونٹ" میں کام کرتی تھیں ۔ ماہرہ خان بطور ویٹریس کام کرنے کے لیے رکھا گیا تھا تاہم بعض مواقع ایسے بھی آئے کہ اس کو ڈنکن ڈونٹ  کے باتھ روم کی صفائی کرنا پڑی ۔

ماہرہ خان اکثر اپنی اس جد وجہد کو بتانے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتی بلکہ ان کا کہناہے کہ اگر کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو زندگی میں کسی بھی کام کو چھوٹا نہیں سمجھنا چاہیئے ۔لہذا اپنے اسی جذبے کے باعث وہ پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت کی بھی جانی مانی اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ کڑوروں دلوں کی دھڑکن بھی ہیں۔

مزیدخبریں