اسلام آباد: احتساب عدالت سے آصف زرداری کا بری ہونا قیامت کے آثار ہیں ۔وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق مخالفین پر بلٹ ٹرین بن کر چڑھ دوڑے۔ کہا عدالتی فیصلوں پر بولیں تو حملہ آور کہا جاتاہے۔کم از کم بولنے کا حق ہم سے نہ چھینا جائے ۔ عدالت رائل پام پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف بھی ایکشن لے۔
راولپنڈی میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے دھواں دھار مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ منتخب وزیر اعظم کو تنخواہ نہ لینے پر نا اہل کرتی ہے ایسی تنخواہ جو انہوں نے کبھی لی ہی نہیں تھی ۔انہوں نے آصف زرداری کااحتساب عدالت سے بر ی ہونا قیامت کی نشانی قراردیا اور کہا کہ ساری دنیا جانتی ہے کہ زرداری ایک کرپٹ انسان ہے لیکن عدالتیں اسے بھی بری کر دیتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عدالتیں ان لوگوں کیخلاف بھی کارروائی کرے جنہوں نے رائل پام پر قبضہ کیا ہوا ہے ۔