ملتان، قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزد ملزم مفتی عبدالقوی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے

09:34 AM, 12 Oct, 2017

ملتان:ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں ضمانت کیلئے مفتی عبدالقوی نے ایک بار پھر عدالت سے رجوع کرلیا ۔ تاہم عدالت نےقندیل بلوچ قتل کیس میں نامزد ملزم مفتی عبدالقوی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں۔

 قندیل بلوچ قتل کیس کے تفتیشی افسر نور اکبر کی استدعا پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔اس سے پہلے مفتی عبدالقوی کی جانب سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں وکیل محبوب عالم خان کے ذریعے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی گئیتھی  جس میں مؤقف اختیارکیاگیاہے کہ انہیں قندیل بلوچ قتل کیس میں بے گناہ قرار دینے کے بعداب دوبارہ تتمہ بیان کے ذریعے ملوث کردیا گیا ہے اوردرخواست گذار کی مذہبی، سیاسی اور سماجی شہرت کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں