ضرب عضب ، ردالفساد کے تحت ہم نے دہشتگردی کی کمر توڑ دی، احسن اقبال

08:50 AM, 12 Oct, 2017

وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ضرب عضب اورردالفسادکےتحت ہم نےدہشتگردی کی کمرتوڑدی،خطے میں امن کی بحالی کیلئے افغانستان میں امن کا قیام ناگزیر ہے۔

واشنگٹن میں اسکول آف ایڈوانس اسٹڈیزمیں خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ  گزشتہ4سال میں دہشتگردی کیخلاف بےشمارکامیابیاں حاصل کی گئیں. پاکستان 2013 کےمقابلےمیں  اب  زیادہ محفوظ ملک ہے.وزیر داخلہ نے کہا کہ اقتصادی راہداری سے خطے میں باہمی رابطوں کو فروغ ملے گا.سی پیک سے پاکستان میں مواصلات اور توانائی کا بنیادی ڈھانچہ مضبوط ہوگا. جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے خواہشمند ملکوں کو سی پیک کا خیر مقدم کرنا چاہئے.

مزیدخبریں