کراچی :شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد کے ویمن پولیس اسٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین، کرن ناز اور ان کی بیٹی، کو بلایا گیا اور کئی گھنٹے لاک اپ میں بند کر کے ان پر تشدد کیا گیا۔
کرن ناز نے ایک ویڈیو پیغام میں بیان کیا کہ ویمن پولیس اسٹیشن عقوبت خانہ بن چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اوباش نوجوان ان کے گھر میں داخل ہوئے، انہیں یرغمال بنا کر تشدد کیا، اور بعد میں ویمن پولیس کی مدد سے تھانے بلا کر انہیں اور ان کی بیٹی کو حبس بے جا میں رکھا گیا۔
کرن ناز نے بتایا کہ دوران تشدد ان کی گردن اور ہاتھ زخمی ہوگئے اور ان کے ساتھ جنگی قیدیوں جیسا برتاؤ کیا گیا۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔