پاکستان کو اگلے چند ماہ میں بین الاقوامی مالیاتی مارکیٹس تک رسائی کی توقع:محمد اورنگزیب

08:43 PM, 12 Nov, 2024

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مالی خسارے پر قابو پانے، مستحکم کرنسی، ترسیلات زر میں اضافے اور غیر ملکی ذخائر کے استحکام کے باعث پاکستان کو اگلے چند ماہ میں بین الاقوامی مالیاتی مارکیٹس تک رسائی مل سکتی ہے، جس سے ادارہ جاتی مالی معاونت میں اضافہ ہو گا۔

یہ بات وزیر خزانہ نے فرانس کے سفیر نکولس گال سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کہی، جہاں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، کاروبار اور سماجی و اقتصادی شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وزیر خزانہ نے سفیر کو ملکی معیشت کی موجودہ صورتحال اور گزشتہ 14 ماہ میں معاشی اشاریوں میں بہتری کے بارے میں آگاہ کیا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ مختلف شعبوں میں وسیع اصلاحات کی جارہی ہیں، جن میں ٹیکسیشن، توانائی، نجکاری اور حکومتی نظم و نسق شامل ہیں، تاکہ معیشت کو برآمدات پر مبنی ترقی کی راہ پر ڈالا جا سکے۔

 فرانسیسی سفیر نے پاکستان کی اصلاحات کو سراہتے ہوئے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ طے شدہ اہداف پورے کرنے پر حکومت کی تعریف کی۔

مزیدخبریں