امریکہ :گوگل کی ای میل سروس جی میل نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس سے صارفین کے لیے ای میلز اور مواد تلاش کرنا آسان ہو جائے گا۔ یہ فیچر فی الحال جی میل ایپ کے محدود صارفین کو دستیاب ہے اور اس کی آزمائش کی جا رہی ہے۔ جب یہ فیچر تمام صارفین کو ملے گا تو ایک پوپ اپ وضاحت کے ذریعے بتایا جائے گا کہ یہ فیچر کس طرح مددگار ثابت ہوگا۔
اس فیچر کی مدد سے جی میل کی سرچ کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے، خاص طور پر گوگل کے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) فیچرز کے ذریعے۔ اس سے پہلے جی میل میں ایسا بیسک فیچر نہیں تھا، مگر اب یہ صارفین کے لیے زیادہ مددگار ثابت ہوگا۔