بینک صارفین کی شکایات کے ازالے کی مدت 30 دن مقرر

07:04 PM, 12 Nov, 2024

اسلام آباد:پاکستان میں بینک صارفین کی شکایات کے حل کے لیے نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں، جن کے مطابق شکایات کے ازالے کی مدت 30 دن تک محدود کر دی گئی ہے۔ قبل ازیں، بینکوں کو شکایات کا حل 45 دن میں کرنا ضروری تھا، جو اب 30 دن کر دیا گیا ہے۔

اگر صارفین بینک کے جواب سے مطمئن نہ ہوں تو وہ 30 دن کے اندر بینکنگ محتسب پاکستان سے رجوع کر سکتے ہیں۔ شکایت درج کرنے سے پہلے صارف کو متعلقہ بینک سے اپنی شکایت کا ازالہ کرنے کی درخواست کرنی ہوگی۔ اگر بینک جواب دینے میں ناکام رہتا ہے یا 30 دن میں غیر تسلی بخش جواب دیتا ہے تو صارف بینک کے خلاف شکایت درج کر سکتا ہے۔

اگر بینکنگ محتسب شکایت میں تاخیر کی وجوہات کو معقول سمجھے، تو وہ شکایت پر غور کر سکتے ہیں اور تاخیر کو درگزر کر سکتے ہیں۔

مزیدخبریں