چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار کر رہے ہیں: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

 چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار کر رہے ہیں: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، جن سے نمٹنے کیلئے موثر حکمت عملی بنا رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے سندھ کو شدید نقصان پہنچا ہے اور صحت و تعلیم جیسے مسائل کا بھی سامنا ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں آگے بڑھ رہے ہیں، اور پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے ذریعے نوجوانوں کو نئی ٹیکنالوجی سے جوڑ رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت سندھ نے دو سال قبل سیلاب متاثرین کیلئے گھروں کا منصوبہ شروع کیا تھا، جو دنیا کا سب سے بڑا ہاؤسنگ اسکیم منصوبہ ہے اور اگلے ڈیڑھ سال میں ایک کروڑ 20 لاکھ لوگوں کو گھر فراہم کیے جائیں گے۔