سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

05:37 PM, 12 Nov, 2024

کراچی: بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 77 ڈالر کی بڑی کمی ہوئی، جس کے بعد عالمی سطح پر سونے کی نئی قیمت 2593 ڈالر فی اونس ہو گئی۔ اس کمی کا اثر پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی پڑا، جہاں منگل کے روز 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 7000 روپے کمی ہوئی اور یہ 270500 روپے کی سطح پر آ گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 6000 روپے کی کمی ہوئی اور یہ 231911 روپے تک پہنچ گئی۔

چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کی کمی کے بعد 3250 روپے ہو گئی، جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 42.86 روپے کم ہو کر 2786 روپے پر آ گئی۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ عالمی اقتصادی حالات کی وجہ سے ہو رہا ہے۔
 

مزیدخبریں