راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان سے ملاقات کے لیےاڈیالہ جیل جانے والے پارٹی رہنماؤں کو مختصر حراست کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔
واضح رہے گرفتار ہونے والوں میں قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز ، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر احمد خان بچھڑ،اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتار کرکے اڈیالہ چوکی منتقل کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق یہ تمام رہنما پولیس کی کارروائی کے تحت حراست میں لیے گئے تھے ۔