لاہور : پاکستان کے مشہور اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنی مذہبی شناخت اور اسلام کو اختیار کرنے کے حوالے سے ایک نیا نقطہ نظر پیش کیا ہے۔
حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے حمزہ نے کہا کہ وہ خود کو "پیدائشی مسلمان" کے بجائے "شعوری مسلمان" سمجھتے ہیں۔
حمزہ کا کہنا تھا کہ وہ ایک مسلمان گھرانے میں پیدا ہوئے، مگر ان کے لیے اسلام کو اختیار کرنا ایک شعوری فیصلہ تھا۔ انہوں نے مختلف مذاہب کا مطالعہ کیا اور پھر سمجھ بوجھ کے ساتھ اسلام کو قبول کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ "میں کوئی مذہبی سکالر نہیں ہوں، لیکن جو باتیں مجھے دین کے بارے میں عقلی طور پر سمجھ آتی ہیں، میں ان پر عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کرتا ہوں۔"