بھارت کے بغیر بھی چیمپئنز ٹرافی کراسکتے ہیں، کوئی بائبرڈ ماڈل قبول نہیں، پی سی بی کا آئی سی سی کو خط

 بھارت کے بغیر بھی چیمپئنز ٹرافی کراسکتے ہیں، کوئی بائبرڈ ماڈل قبول نہیں، پی سی بی کا آئی سی سی کو خط

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حکومتی ہدایت پر آئی سی سی کو خط ارسال کیا ہے جس میں چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کا مؤقف سختی سے پیش کیا گیا ہے۔

 پی سی بی ذرائع کے مطابق  خط میں پاکستان حکومت کے مضبوط مؤقف کو واضح کیا گیا ہے  اور بھارت کے پاکستان نہ آنے کی وجوہات بھی طلب کیں گئی ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے اپنے خط میں کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پاکستان میں ہی ہوگا اور اس حوالے سے ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ پی سی بی نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ اگر دیگر ٹیمیں پاکستان آسکتی ہیں تو بھارت کو کیا مسئلہ ہے؟ اس کے علاوہ، پی سی بی نے بھارت کے بغیر چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے لیے بھی تیار ہونے کا عندیہ دیا اور کہا کہ بھارت کی جگہ کسی اور ٹیم کو مدعو کیا جا سکتا ہے۔

مصنف کے بارے میں