ننکانہ صاحب: ڈپٹی کمشنر ننکانہ تسلیم اختر راؤ نے 15 نومبر کو ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ تعطیل بابا گورونانک کے 555 ویں جنم دن کی مناسبت سے دی گئی ہے، اور اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات 13 نومبر سے 16 نومبر تک ننکانہ صاحب میں جاری رہیں گی، جن میں ملکی اور غیر ملکی ہزاروں سکھ یاتری شرکت کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ضلع بھر میں تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے تاکہ لوگ اس تاریخی موقع پر شریک ہو سکیں۔