واشنگٹن : امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے نئے وزیر خارجہ اور قومی سلامتی مشیر کے عہدوں کے لیے اہم ناموں پر اتفاق کر لیا ہے۔
امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مارکو روبیو کو وزیر خارجہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ مائیکل والز کو قومی سلامتی مشیر کے طور پر منتخب کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
مائیکل والز، افغانستان کی جنگ میں بھی حصہ لے چکے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی ہیں اور 5 نومبر کے امریکی انتخابات میں رکن کانگریس منتخب ہوئے ہیں، وہ بھی فلوریڈا سے تعلق رکھتے ہیں۔
اس سے قبل، ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ میں امریکی مندوب کے لیے ایلس اسٹیفانک کا نام تجویز کیا تھا۔ ایلس اسٹیفانک ٹرمپ کیلیے بڑی فنڈ ریزنگ کر چکی ہیں اور ان کے ساتھ ٹرمپ کے قریبی تعلقات ہیں۔