اسرائیلی فوج کے اہلکار غزہ اور لبنان کی جنگ سے فرار اختیار کرنے لگے

اسرائیلی فوج کے اہلکار غزہ اور لبنان کی جنگ سے فرار اختیار کرنے لگے

تل ابیب : اسرائیلی میڈیا کے مطابق صیہونی  فوج (آئی ڈی ایف) کو غزہ اور لبنان میں جاری جنگ کے دوران فوجیوں کی تعداد میں کمی کا سامنا ہے۔

 فوجی اہلکاروں میں  کمی اس وقت شدت اختیار کی   جب اسرائیلی حکومت قدامت پسند یہودیوں کو فوج میں لازمی سروس سے استثنیٰ دینے کے لیے قانون کی منظوری کی کوششیں کیں ۔ آئی ڈی ایف کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، غزہ اور لبنان میں جنگ لڑنے کے لیے ریزرو فوجیوں میں 15 سے 25 فیصد تک کمی دیکھنے کو ملی ہے۔

یہ کمی اس بات کی نشاندہی ہے کہ ایک طویل جنگ کے بعد ریزرو فوجیوں کی تعداد میں نمایاں طور پر کمی آئی ہے، جس سے فوجی آپریشنز اور جنگی فیصلوں پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ایک سال قبل غزہ میں شروع ہونے والی جنگ کے آغاز میں فوج میں شامل ہونے کے لیے ریزرو فوجیوں کی تعداد 100 فیصد تک تھی۔ اس وقت کچھ ریزرو فوجی بیرون ملک سے واپس آ کر صرف جنگ میں شرکت کے لیے اسرائیل آئے تھے اور اضافی فوجیوں کی ضرورت کے باوجود جنگ میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

تاہم اب جنگ کی طوالت اور مستقبل میں جنگ کے اختتام کی کوئی واضح امید نہ ہونے کی وجہ سے ریزرو فوجی جنگ میں شرکت سے گریز کر رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں