پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل نشستوں کے اضافے کی مخالفت کردی

11:32 AM, 12 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

نیویارک : پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں نئی مستقل نشستوں کے اضافے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے سلامتی کونسل کی مفلوج حالت مزید پیچیدہ ہو جائے گی۔

 پاکستان کے مستقل مندوب، منیر اکرم نے اقوام متحدہ میں اپنی تقریر میں کہا کہ سلامتی کونسل بین الاقوامی امن و سلامتی کے مسائل کا مؤثر جواب دینے میں ناکام رہی ہے، اور اس کی سب سے بڑی وجہ مستقل ارکان کے درمیان فیصلہ کن اقدامات پر عدم اتفاق ہے۔

منیر اکرم نے واضح کیا کہ نئے مستقل ارکان کا اضافہ اس بحران کا حل نہیں بلکہ مسئلے کا حصہ بن جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی رکنیت ایک متنازعہ مسئلہ رہا ہے، جو اقوام متحدہ کے قیام سے لے کر آج تک زیر بحث ہے۔

پاکستان نے اس بات پر زور دیا کہ سلامتی کونسل میں اصلاحات کی ضرورت ہے تاکہ یہ ادارہ زیادہ مساوی، جوابدہ اور مؤثر طریقے سے عالمی امن و سلامتی کے مسائل سے نمٹ سکے۔ پاکستانی مندوب نے کہا کہ سلامتی کونسل کی موجودہ ساخت میں اصلاحات کے بغیر، نئے مستقل ارکان کا اضافہ صرف موجودہ بحران کو مزید گہرا کرے گا۔

مزیدخبریں