بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کی قانون ساز کمیٹی تشکیل دے دی

10:13 AM, 12 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے پارلیمانی امور کو بہتر انداز میں چلانے کے لیے ایک نئی قانون ساز کمیٹی تشکیل دی ہے۔

 بلاول ہاؤس کے ترجمان کے مطابق، اس کمیٹی کا مقصد پیپلز پارٹی کے پارلیمانی معاملات کو موثر طریقے سے نمٹانا اور اہم قانون سازی کے امور پر مشاورت کرنا ہے۔

پیپلز پارٹی کی نئی قانون ساز کمیٹی میں پارٹی کے سینیئر رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے، جن میں نوید قمر، شیری رحمان، فاروق ایچ نائیک، شہادت اعوان اور شازیہ مری شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، اس کمیٹی میں طارق شاہ جاموٹ، بیرسٹر ضمیر، اعجاز جاکھرانی اور سلیم مانڈوی والا کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں۔

کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد پارٹی کے پارلیمانی امور کو مزید مستحکم کرنا اور قانون سازی کے اہم معاملات پر مؤثر حکمت عملی اختیار کرنا ہے۔

مزیدخبریں