بھارت کا نیدر لینڈ کو جیت کیلئے 411 رنز کا ہدف 

بھارت کا نیدر لینڈ کو جیت کیلئے 411 رنز کا ہدف 

بنگلورو: آئی سی سی ورلڈ کپ کے آخری گروپ میچ میں بھارت نے نیدرلینڈز کو جیت کیلئے 411 رنز کا ہدف دے دیا جس کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی بیٹنگ جاری ہے۔

بنگلورو کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 410 رنز بنائے۔

بھارتی اوپنرز نے ٹیم کو 100 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا، تاہم شبمن گل 51 جبکہ کپتان روہت شرما 61 جبکہ ویرات کوہلی 50 رنز اور کے اہل راہول 102 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ شریاس ایر 128 اور سوریا کمار یادیو 2 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے باس ڈی لیڈز نے 2، روئیلوف وین ڈیر مروے اور پال وین میکرن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مصنف کے بارے میں