کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ شفاف الیکشن ہوئے تو بلاول بھٹو دھاندلی ہوئی تو نواز شریف وزیر اعظم ہوں گے۔
کراچی میں نیوز کانفرنس میں شرجیل میمن نے کہا کہ ن لیگ کی سندھ کی فکر کرنا چھوڑ دے۔ الیکشن میں مقابلہ سندھ میں نہیں پنجاب میں ہوگا۔کچھ دوستوں نے سندھ سے متعلق آج عجیب باتیں کیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پنجاب میں بھرپورانتخابی مہم چلائے گی۔ 2024 پیپلزپارٹی کا سال ہے ۔2024 میں پاکستان کا وزیراعظم پیپلزپارٹی سے ہوگا۔ جب بھی شفاف الیکشن ہوئے مسلم لیگ ن نہیں جیتی۔