مسلم لیگ ن اور پی پی کے درمیان اعلیٰ سطح رابطہ ، تلخیاں کم کرنے پر اتفاق 

04:22 PM, 12 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی : ایک دوسرے کے خلاف بیان بیازی کے بعد مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان اعلیٰ سطح رابطہ ہوا ہے اور تلخیاں کم کرنے اتفاق کیا گیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق کراچی مسلم لیگ ن کے وفد نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ مسلم لیگ ن کے وفد میں ایاز صادق،خواجہ سعد رفیق اور بشیر میمن شامل تھے۔ 

پیپلزپارٹی کے وفد میں سید خورشید شاہ، نوید قمر اور غلام مصطفیٰ شاہ شامل تھے۔  ملاقات میں دونوں جماعتوں کے درمیاں بیانات پر کشیدگی کم کرنے پر بھی بات چیت کی گئی۔ 

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے وفود نے مستقل کے سیاسی منظر نامے پر بھی بات چیت کی اور  تلخیاں کم رکھنے پربھی اتفاق کیا گیا۔ 

مزیدخبریں