جسٹس (ر) ارشد حسین نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بن گئے، آج ہی  عہدے کا حلف اٹھائیں گے 

جسٹس (ر) ارشد حسین نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بن گئے، آج ہی  عہدے کا حلف اٹھائیں گے 

پشاور:جسٹس (ر) ارشد حسین نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بن گئے وہ آج ہی عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ کے بطور نگران وزیراعلیٰ کی منظوری دیدی ہے۔


 گورنر نے سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کی جانب سے بھجوائے گئی تقرری کی سمری پر دستخط کردئیے ہیں ۔ 

نو منتخب نگران وزیراعلیٰ آج ہی اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق ہواتھا ۔ یہ نام گورنر کے پی کوبھیجاگیا تھا۔ جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ کا تعلق ہزارہ ڈویژن سے ہے۔

جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ پشاور ہائیکورٹ میں جج تعینات رہ چکے ہیں۔ ارشد حسین شاہ  گلگت بلتستان کے چیف جسٹس بھی رہ چکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں