منی لانڈرنگ کے لیے فرح گوگی کو خفیہ پاسپورٹ بنا کر دیے جانے کا انکشاف ، ٹاسک پراپرٹی ٹائیکون کے بیٹے کوسونپاگیا،   ایک لاکھ تیس ہزار امریکی ڈالر فراہم کئے گئے  

01:47 PM, 12 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :منی لانڈرنگ  کے لیے فرح گوگی کو خفیہ پاسپورٹ بنا کر دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تحقیقاتی  اداروں کے ذرائع کے مطابق   فرح گوگی کو خفیہ پاسپورٹ بنا کر دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تحقیقاتی  اداروں کے ذرائع کے مطابق یہ  ٹاسک پراپرٹی ٹائیکون کے بیٹے کوسونپاگیا،   ایک لاکھ تیس ہزار امریکی ڈالر فراہم کئے گئے  ۔

فرح گوگی  کو غیر معروف ملک ویناتائو کا خفیہ پاسپورٹ بناکردیا گیا۔چیئرمین پی ٹی آئی  اور اہلیہ کی دولت چھپانے کیلئے فرحت شہزادی نے بیرون ممالک دورے کئے۔

پراپرٹی ٹائیکون کے بیٹے کو فرح گوگی   کیلئے خفیہ پاسپورٹ خریدنے کا ٹاسک ملا۔پراپرٹی ٹائیکون نےخفیہ پاسپورٹ بنانے کیلئے ایک لاکھ تیس ہزار امریکی ڈالر فراہم کئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی ممکنہ کامیابی کے پیش نظر ٹاسک دیا گیا۔ 

 28 مارچ 2022 کو فرح گوگی کیلئے خریدے جانے والا وینا تاؤ کا خفیہ پاسپورٹ بشری بی بی کے حوالے کر دیا گیا۔  3 اپریل 2022 کو عمران خان کی حکومت جانے سے چھ دن قبل فرح گوگی پاکستانی پاسپورٹ پر ملک سے فرار کروا کے دبئی بھجوا دیا گیا ۔ 

مزیدخبریں