امریکی معیشت کے لیے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی، موڈیز نے  درجہ بندی کو مستحکم سے منفی کردیا

12:39 PM, 12 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن : امریکی معیشت کے لیے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی  بج گئی ،  موڈیز نے  درجہ بندی کو مستحکم سے منفی کردیا ہے۔ریٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ کانگریس کو ایک بار پھر حکومتی امور ٹھپ ہونے کے خطرے کا سامنا ہے۔  ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے امریکی معاشی درجہ بندی کو مستحکم سے منفی کردیا ہے۔ 

موڈیز کے مطابق امریکی کانگریس کے اندر مسلسل سیاسی پولرائزیشن اس خطرے کو بڑھاتی ہے کہ پیش رو حکومتیں قرض اور وسائل میں بڑھتے ہوئے فرق کو کم کرنے کے لیے کسی مالیاتی منصوبے پر اتفاق رائے تک نہیں پہنچ پائیں گی۔

 امریکی مالیاتی خسارہ بہت زیادہ رہے گا، جس سے قرض افورڈ یبلٹی میں نمایاں کمی آئے گی۔

مزیدخبریں