پشاور: نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کیلئے جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے۔
نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان کے انتقال کے بعد پیدا ہونے والے سیاسی بحران کے حل اور نئے وزیراعلیٰ کی تقرری پر مشاورت کے لیے سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کے درمیان آج ملاقات ہو ئی۔
جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے۔ یہ نام گورنر کے پی کوبھیجاجائے گا۔ جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ کا تعلق ہزارہ ڈویژن سے ہے۔
جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ پشاور ہائیکورٹ میں جج تعینات رہ چکے ہیں۔ ارشد حسین شاہ گلگت بلتستان کے چیف جسٹس بھی رہ چکے ہیں۔