اسلام آباد :منکی پاکس کے پھیلائو کے پیش نظر پاکستان نے ڈبلیو ایچ او سے ویکسین کی درخواست کردی ۔
پاکستان نے ڈبلیو ایچ او سے ایچ آئی وی انفیکشن کے سنگین مریض کے لیے ایم پی پوکس ویکسین یعنی منکی پاکس ویکسین کی درخواست کی ہے۔
ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ منکی پاکس کے متاثرہ مریضوں میں ایچ آئی وی انفیکشن سے موت کی شرح 15 فیصد ہے۔پاکستان نے حال ہی میں ڈبلیو ایچ او سے ایک 40 سالہ مریض کے لیے مونکی پوکس ویکسین فراہم کرنے کی درخواست کی ہے جو کہ ایچ آئی وی پازیٹیو بھی ہے اور اسلام آباد کے ایک سرکاری ہسپتال میں تشویشناک حالت میں داخل ہے۔
سرکاری حکام کاکہنا ہےکہ ڈبلیو ایچ او کے حکام کو مریض کے لیے اینٹی وائرل ادویات کے لیے خط لکھا تھا کیونکہ یہ دونوں بیماریوں کے لیے انوکھا کیس تھا۔ پمز کے ڈاکٹر وں کاکہنا ہےکہ مریض کی صحت ہر گزرتے دن کے ساتھ خراب ہو رہی ہے، اگر ہسپتال کو مطلوبہ ویکسین جلد سے جلد مل جائے تو اس کے زندہ رہنے کے امکانات بڑھ سکتے ہیں ۔
ڈبلیو ایچ او کو ویکسین کے لیے لکھے تین ہفتے سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے، لیکن ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔ اینٹی وائرل دوائی حاصل کرنے کے لیے درکار تمام کاغذی کارروائی مکمل ہو چکی ہے، لیکن بین الاقوامی صحت عامہ کی ذمہ دار ایجنسی نے ابھی تک اسے فراہم نہیں کیا ۔