پاکستان اور چین کے درمیان اہم تجارتی شاہراہ خنجراب پاس   چار ماہ  کے لیے دوبارہ   بند 

11:39 AM, 12 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :پاکستان اور چین کے درمیان اہم تجارتی شاہراہ خنجراب پاس   چار ماہ  کے لیے دوبارہ   بند  کردی گئی ہے۔  اہم تجارتی شاہراہ خنجراب پاس   چار ماہ  کے لیے دوبارہ   بندکردیاگیا ہے۔

سردیوں میں حد سے زیادہ برفباری کی وجہ سے تجارت اور سفر میں رکاوٹیں آتی ہیں اسی وجہ سے  چینی حکومت نے خنجراب پاس کو سردیوں میں 4 ماہ کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے، تقریباً ایک ماہ قبل یہ راستہ سال بھر کھلا رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

 چین کے علاقے سنکیانگ کی خنجراب پورٹ انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ نوٹس کے مطابق خنجراب پاس دسمبر سے مارچ تک بند رہے گا۔ نوٹس میں  20 اکتوبر کو بیجنگ میں تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ انٹرنیشنل کوآپریشن سمٹ فورم کے دوران نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ بیان کا حوالہ دیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ خنجراب پاس سال بھر فعال رہے گا۔


نوٹس کے مطابق جب تک چین کا سٹیٹ پورٹ مینجمنٹ آفس ایک باضابطہ نوٹس جاری نہیں کردیتا، اس وقت تک خنجراب پورٹ دسمبر سے مارچ تک معمول کے مطابق بند رہے گی اور کسٹم کلیئرنس روایتی انداز میں جاری رہے گی۔


کسی خاص ضرورت کی صورت میں سنکیانگ کی خنجراب پورٹ کی انتظامیہ عارضی طور پر خنجراب پاس کو کھولنے کے لیے درخواست دے گی۔سردیوں میں حد سے زیادہ برفباری کی وجہ سے تجارت اور سفر میں رکاوٹیں آتی ہیں، دو روز قبل  موسم کی پہلی برف باری ہوئی جس کے بعد سے سڑک 6 انچ تک برف سے ڈھکی ہوئی ہے۔

مزیدخبریں