دبئی:گیارہ سالہ لڑکے نے خطیر رقم غزہ متاثرین کےلیے عطیہ کردی۔ دبئی کا گیارہ برس کا نقش اوٹنی سفید جوتوں پر مختلف نقش ونگار بناتا ہے اوران کوفروخت کرکے رقم حاصل کرتا ہے۔ گیارہ برس کے اس ننھے آرٹسٹ نے خطیر رقم غزہ متاثرین اور خاص طور پربچوں کے لیے عطیہ کردی۔ اس کاکہنا ہےکہ میں نے یہ پراجیکٹ خاص طور پر غزہ کے بچوں کے لیے شروع کیا تھا۔ میرے پاس جب کافی رقم آگئی تو میں نے اس کوڈونیٹ کرنے کاسوچا۔
نقش کاکہنا ہےکہ میں جوتوں کے علاوہ مگ اور دیگر اشیا بھی پینٹ کرتا ہوں۔واضح رہے کہ نقش دبئی کالج میں پڑھتا ہے اور پینٹنگ اس کاشوق ہے۔ نقش اوتانی، جوتوں کو اپنی مرضی کے مطابق بنانے میں مہارت کا ایک منفرد مجموعہ رکھتا ہے، اور اس کے کاروبار سے حاصل ہونے والی آمدنی فلاحی کاموں میں خرچ کی جا رہی ہے۔
نقش کاکہنا ہےکہ ہر چھوٹی کوشش زیادہ اثر ڈالنے میں معاون ہوتی ہے۔نقش نے مزید کہااس دیوالی پر، نہ صرف اپنے گھروں میں موم بتیاں روشن کریں بلکہ ان لوگوں میں بھی جو حقیقی اندھیرے میں رہ رہے ہیں۔