غزہ : اسرائیل کی بربریت جاری ہے اور اسرائیل غزہ میں مسلسل ہسپتالوں کو نشانہ بنارہا ہے۔ غزہ کے الشفا ہسپتال سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے ۔ ایندھن ختم آپریشن معطل ہوگیا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ کے الشفا ہسپتال سے اس کا منقطع ہوگیا ہے، ادارے نے جھڑپوں کے دوران غزہ میں پھنسے ہر فردکی حفاظت کے حوالے سے شدید خدشات کا بھی اظہار کیا۔
غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ غزہ کے سب سے بڑے الشفا ہسپتال کمپلیکس میں ایندھن ختم ہونے کے بعد آپریشن معطل کر دیا گیا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق طبی عملے، سینکڑوں بیمار اور زخمی مریضوں، لائف سپورٹ پر موجود بچوں اور ہسپتال کے اندر موجود بے گھر افراد کی حفاظت کے بارے میں گہری تشویش ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کے مطابق غزہ کے الشفا ہسپتال میں بجلی نہ ہونے کے سبب نومولود بچوں کی اموات کی تشویشناک خبریں سامنے آرہی ہیں۔یونیسیف نے زور دیا کہ ہسپتالوں اور بچوں کو فوری تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے، ہم فوری طور پر انسانی بنیادوں پر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔