مسلم لیگیوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ،تمام دھڑوں کو جمع کیا جائے: قائد میاں نواز شریف نے خواہش کااظہار کردیا

 مسلم لیگیوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ،تمام دھڑوں کو جمع کیا جائے: قائد میاں نواز شریف نے خواہش کااظہار کردیا

لاہور، کراچی : مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی خواہش ہےکہ مسلم لیگ کے تمام دھڑوں کو  ایک جگہ جمع کیاجائے۔ ملک  میں اس وقت الیکشن کا اعلان ہوچکا ہے اور تقریبا تمام سیاسی جماعتیں  الیکشن کی مہم کا آغاز کرچکی ہیں۔ 
 مسلم لیگ ن نے بھی سیاسی جوڑ توڑ شروع کردیا ہے اور ایم کیو ایم کے ساتھ  اتحاد  اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی باتیں کی جارہی ہیں ۔ ن لیگی وفد اس وقت کراچی میں سیاسی ملاقاتیں کررہا ہے 

ذرائع کے مطابق  میاں نوازشریف کی خواہش ہے کہ مسلم لیگ کے تمام دھڑوں کو جمع کیا جائے، مسلم لیگیوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کا وفد کراچی پیر پگارا اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقاتوں لئے کراچی میں ہے۔ اس وفد میں خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق شامل  ہیں۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہنا ہے کہ ن لیگ سندھ میں کسی کے خلاف اتحاد نہیں کررہی  ہے۔ عام انتخابات کے سیاسی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ  کرے گی۔ ایاز صادق  کاکہنا ہے کہ  بلاول کے بیانات سے پی پی کے امیدوار مورال ڈاؤن ہورہا ہے۔ وزیر اعظم اگر لاہور سے نہیں ہوگا تو پھر جاتی عمرہ سے بن جائے گا۔


مسلم لیگی وفد نے فنگشنل لیگ کے سربراہ پیر پگارا سے راجا ہاؤس میں ملاقات کی اورنواز شریف کا پیغام پہنچایا دونوں جماعتوں کے درمیان بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔فنکشنل لیگ کے رہنما صدر الدین شاہ کا کہناتھاکہ مسلم لیگ ن سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا، الیکشن کی تاریخ قریب آرہی ہے سیاسی ملاقاتوں کا سلسلہ چلتا رہے گا۔

مصنف کے بارے میں