اسلام آباد: پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) ہسپتال کی انتظامیہ نے سینئر صحافی ارشد شریف کے پوسٹ مارٹم کے دوران بنائی گئی تصاویر لیک ہونے کے معاملے کی تحقیقات کیلئے دو رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پوسٹ مارٹم کے دوران سینئر صحافی ارشد شریف کی ڈیڈ باڈی کی تصاویر لیک ہونے کا معاملے پرپمز ہسپتال میں ڈاکٹر نوید شیخ کی سربراہی میں دو رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی نے ذمہ داری ملتے ہی کام شروع کر دیا اور کمیٹی تشکیل دینے والے ڈائریکٹر ہسپتال کو بھی پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا گیا جبکہ ہسپتال ڈائریکٹر سمیت متعلقہ ڈاکٹرز کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ کمیٹی نے میڈیکل ڈائریکٹر پمز، چیئرمین میڈیکل بورڈ اور تمام بورڈ ممبرز کو بھی طلب کیا ہے جبکہ ڈائریکٹر آئی ٹی پمز اور کیمرہ مین میڈیکل بورڈ بھی کو طلب کیا گیا ہے۔
اس ضمن میں جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام متعلقہ ڈاکٹرز و سٹاف کو 14 نومبر صبح ساڑھے نو بجے طلب کیا گیا ہے، جن سے پوچھ گچھ کی جائے گی اور تصاویر نجی چینل کو دینے والے ملازم کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ارشد شریف کے پوسٹ مارٹم کی تصاویر لیک کے معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم
11:16 PM, 12 Nov, 2022