بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور نے مداحوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

11:02 PM, 12 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

ممبئی :بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو اور  اداکار کرن سنگھ گروور کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا  کے مطابق  بپاشا اور کرن کے ہاں ہفتے کے روز ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔بپاشا باسو   نے انسٹاگرام پر بیٹی کی پیدائش کی خبر  شیئر کی گئی،  انہوں نے بتایا کہ بیٹی کا نام 'دیوی باسو سنگھ گروور' رکھا ہے۔

 خیال رہےکہ جوڑے کے گھر شادی کے 6 سال بعد بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے،  بپاشا اور کرن 2016 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
 
 
 

مزیدخبریں