عمران خان اب خود تماشا بن چکا ہے: مریم اورنگزیب

10:15 PM, 12 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان خود تماشا بن چکا، چار سال سے فارن ایجنٹ نے ملک و قوم کو تماشا بنا رکھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے تمام تماشے بے نقاب ہوچکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان، آپ نے ملک میں 2014 سے تماشا لگایا ہوا ہے، آپ نے چار سال نالائقی، نااہلی، الزام، بہتان اور جھوٹ کا تماشا لگایا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عوام کے روزگار، مہنگائی پر تماشا لگایا، عمران خان نے لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے، شہداءکے خلاف مہم چلانے کے تماشے لگائے مگر اب آپ کے تماشے بند ہونے کا وقت ہوچکا ہے۔

مزیدخبریں