سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی

06:37 PM, 12 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کا رواں ماہ دورہ پاکستان ملتوی ہو گیا ہے اور دفتر خارجہ نے بھی اس کی تصدیق کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان ملتوی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان نے جی 20 سمٹ کے باعث پاکستان اور دوسرے ایشیائی ممالک کا دورہ ملتوی کیا تاہم دورہ پاکستان کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ 
ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی نئی تاریخوں کی از سر نو تعین کیلئے ہوم ورک جاری ہے اور وہ انڈونیشیا کے شہر بالی میں جی 20 سمٹ میں شرکت کریں گے۔ 
واضح رہے کہ سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان نے 21 نومبر کو پاکستان سمیت مختلف ایشیائی ممالک کا دورے کا آغاز کرنا تھا۔ 

مزیدخبریں