شہباز گل کے خلاف دوبارہ گھیرا تنگ ، 22 نومبر کو فرد جرم لگے گی

شہباز گل کے خلاف دوبارہ گھیرا تنگ ، 22 نومبر کو فرد جرم لگے گی
سورس: File

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل پر اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے مقدمہ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ عدالت نے فرد جرم کیلئے 22 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے

اسلام آباد کی ماتحت عدالت نے ملزمان کے وکلا کی استدعا پر تاریخ میں تبدیلی کی۔ شہباز گل پر  فرد جرم کیلئے عدالت نے پہلے 19 نومبر کی تاریخ دی تھی جسے بعد ازاں 22 نومبر کیا گیا۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے شہباز گل نے کہا کہ عدالت کی اندر کی باتیں یہاں نہیں کروں گا۔ میں اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ 

مصنف کے بارے میں