شہباز شریف کی طبیعت ناساز، لندن میں قیام بڑھا دیا

شہباز شریف کی طبیعت ناساز، لندن میں قیام بڑھا دیا
سورس: Twitter

لندن : وزیراعظم شہباز شریف نے طبیعت ناساز ہونے پر لندن میں اپنا قیام ایک روز کے لیے اور بڑھا دیا ہے۔ وزیر اعظم شہبازشریف کو بخار ہے فیملی نے سفر سے روکا جس پر انہوں نے رکنے کا فیصلہ کیا۔وہ آج یا کل رات پاکستان روانہ ہوں گے۔ 

مصر کے سرکاری سے دورہ سے لندن پہنچنے والے وزیر اعظم شہباز شریف نے بڑے بھائی اور سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے کئی ملاقاتیں کی ہیں۔ گزشتہ شب پاکستان واپس لوٹنا تھا لیکن منصوبے میں تبدیلی لاتے ہوئے وزیر اعظم نے لندن میں اپنا قیام مزید ایک روز بڑھا دیا۔وزیر اعظم کی آج بھی نواز شریف سے ملاقات ہوگی۔ 

  

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے تصدیق کی کہ وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں اپنا قیام ایک روزکے لیے بڑھا دیا ہے۔ اس سے قبل مریم اورنگزیب نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی جس میں 2 گھنٹوں سے زائد تک جاری رہنے والے ملاقاتوں کے سلسلے کے بعد نواز شریف کو وزیر اعظم کو رخصت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

وزیراعظم کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف نے اپنے  نواز شریف اور مریم نواز سے بھی اہم امور پر بات چیت کی ہے جو اس وقت لندن میں موجود ہیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران اگلے آرمی چیف کا تقرر اور حکومت کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ گفتگو کا محور رہا۔

مصنف کے بارے میں