تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں کارکن کم ،پولیس اہلکار زیادہ 

01:17 PM, 12 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

لالہ موسیٰ (شفقت عمران)تحریک انصاف کا لانگ مارچ لالہ موسیٰ پہنچ گیا ۔  لانگ مارچ میں تحریک انصاف کے کارکن کم ،  پولیس  ریسکیو ، اور پڑولنگ پولیس  کے زیادہ اہلکار ہیں۔

نیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں آج کارکنوں کی تعداد کم جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد زیادہ ہے۔ ہر طرف  پولیس اور ریکسیو کے اہلکار ہی نظرآ رہے ہیں۔لالہ موسیٰ پہنچنے پر پولیس اہلکار کنٹینر کے ساتھ سیلفیاں بھی لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان پروزیر آباد میں قاتلانہ حملے کے بعد لانگ مارچ دوبارہ شروع ہونے پر پنجاب حکومت کی طرف سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ 15 ہزار سے زائد پولیس اہلکارتعینات کیے گئے ہیں۔

دوسری طرف ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے عرب نیوز کو انٹرویو میں کہا ہے کہ اب عمران خان براہ راست عوام کے سامنے نہیں آئیں گے ۔ یہ فیصلہ سیکورٹی کو مدنظر رکھ کر کیا گیا۔ 

مزیدخبریں