اسلام آباد: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ عمران خان خود تماشا بن چکا ہے۔چار سال سے فارن ایجنٹ نے ملک و قوم کو تماشا بنا رکھا ہے ۔عمران صاحب بہت ہوچا اب آپ کے تماشے بند ہونے کا وقت ہو چکا ہے۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان آپ نےاِس ملک میں 2014 سے آپ نے تماشا لگایا ہوا ہے۔چار سال نالائقی ، نااہلی اور جھوٹ کا تماشہ لگایا۔چار سال الزام بہتان اور جھوٹ کا تماشہ لگایا ۔ عوام کے روزگار اور مہنگائی پہ تماشہ لگایا ۔
انہوں نے کہا کہ آپ نے چار سال سے ملک میں لوٹ مار کے تماشے لگائے۔گھڑیوں اور ہاروں کے لوٹ مار کے تماشے ہوتے رہے ۔لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے، شہداء کے خلاف غلیظ مہم چلانے، اداروں میں بغاوت کے تماشے لگائے گئے۔ذاتی سیاست پر قومی مفادات قربان کرنے کے تماشے لگائے ۔عمران صاحب اب آپ کے تماشے بند ہونے کا وقت ہو چکا ہے۔