میلبرن : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے سخت سوال کرنے والی جرمن ٹی وی ڈی ڈبلیو کی اینکر ملیسا نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ریپ اور قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
خاتون اینکر ملیسا نے عمران خان سے سخت سوالات پر مشتمل انٹرویو کی پوسٹ کرنے اور کمنٹس کا آپشن بند کرنے کے سوال پر خاتون اینکر میلیسا چن نے لکھا کہ مجھے ریپ اور قتل کی دھمکیاں ملتی ہیں اسی لیے میں نے کمنٹس آپشن آن نہیں کیا۔
Pakistan Twitter! Ya’ll a lively bunch! But no, sorry — I never switch on replies for any posts because I get rape and death threats. Don’t need that in my life. There are no free speech issues! You have the freedom to tweet; I have the freedom to read or not. Tough cookies! 🍪😆
— Melissa Chan (@melissakchan) November 11, 2022
واضح رہے کہ گزشتہ روز میلیسا چن نے عمران خان سے انٹرویو کے دوران پوچھا تھا کہ آپ تحریک عدم اعتماد کے باعث گئے اقتدار کی واپسی کے لیے شہرت کو بطور ہتھیار استعمال کر کے اسلام آباد کی طرف مارچ کر رہے ہیں، کیا ایسا کر کے آپ خود کو امریکی ٹرمپ، برازیل کے بُلسونیرو اور فلپائنی روڈریگز ڈوٹیرٹے کی فہرست میں شامل نہیں سمجھتے ؟
عمران خان نے سوال کا براہِ راست جواب نہیں دیا تھا اور کہا تھا کہ احتجاج میراقانونی حق ہے اور ان کی حکومت الیکشن نہیں آکشن کے ذریعے ہٹائی گئی۔