1992ء کی طرح کا ماحول ہے، چاہتے ہیں نتائج  بھی 1992 والے ہوں: بابرا عظم 

1992ء کی طرح کا ماحول ہے، چاہتے ہیں نتائج  بھی 1992 والے ہوں: بابرا عظم 
سورس: File

میلبرن : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ گرین شرٹس ٹی 20ورلڈکپ کی ٹرافی حاصل کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔ 1992ء کی طرح کا ماحول ہے۔ فائنل میں بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

میلبرن میں نیوز کانفرنس میں بابر اعظم نے کہا کہ قوم کی دعاؤں اور اللہ تعالیٰ کی مدد سے یہاں تک پہنچے ہیں۔قوم فائنل میں فتح کیلئے بھی دعا کرے۔۔پورے ٹورنامنٹ میں مڈل آرڈر نے بہترین طریقے سے ذمہ داری نبھائی ہے۔افتخار، شاداب کے بعد  محمد حارث نے بھی اچھا پرفارم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمد حارث کے اعتماد کو دیکھ کر نہیں لگتا وہ آئی سی سی کا پہلا ٹورنامنٹ کھیل رہے ہیں ۔دعا ہے بارش کے باعث کھیل متاثر نا ہو۔خواہش ہے کہ میچ پورا ہو اور کھیل کے جیتے ۔چاہتے ہیں نتائج  1992 والے ہوں ۔انگلینڈ کی ٹیم ایک بہترین ٹیم ہے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ایلکس ہیلز اور بٹلر کو جلدی آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے ۔چیئرمین پی سی بی کا فائنل سے پہلے ٹیم سے ملنا اور حوصلہ بڑھانا اچھا لگا۔ 

مصنف کے بارے میں